پکوان گیس کی قیمت میں اضافہ کیخلاف مہیلا کانگریس کی ریالی

تلنگانہ پردیش مہیلاکانگریس کی چیرپرسن سنیتا راؤ کی قیادت میں مہیلاکانگریس کے کارکنوں نے آج پکوان گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ریالی منظم کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش مہیلاکانگریس کی چیرپرسن سنیتا راؤ کی قیادت میں مہیلاکانگریس کے کارکنوں نے آج پکوان گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ریالی منظم کی۔

گاندھی بھون سے معظم جاہی مارکٹ تک نکالی گئی ریالی میں مہیلا کانگریس کی خواتین خالی سلینڈرس‘پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے۔

احتجاجیوں نے مودی حکومت سے کیس کی قیمت میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔سنیتاراؤنے چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ پکوان گیس پر ویاٹ کم کریں تاکہ گیس سلینڈرس کی قیمتوں میں کمی آسکے۔

انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس اور فیول کی قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اثر کے ساتھ اقدامات کریں۔

تبصرہ کریں

Back to top button