بھارت

وزیراعظم مودی کی رشی سونک کو مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے رشی سونک کو برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ مودی نے ہند نژاد سونک کے ذریعے برطانیہ میں مقیم ہندوستانیوں کو بھی دیوالی کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے رشی سونک کو برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ مودی نے ہند نژاد سونک کے ذریعے برطانیہ میں مقیم ہندوستانیوں کو بھی دیوالی کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں، وزیر اعظم مودی نے کہا ’’مسٹر رشی سونک آپ کو برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر دلی مبارکباد۔

میں مختلف عالمی مسائل پر آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور 2030 کے جامع منصوبے کو نافذ کرنے کا منتظر ہوں۔ یک ایسے وقت میں جب ہم اپنے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کوایک جدید شراکت داری میں تبدیل کر رہے ہیں، برطانیہ میں رہنے والے ہندوستانیوں کے ’لیونگ برج’ کو دیوالی کی خصوصی مبارکباد‘‘۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہندو نژاد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ’لونگ برج‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

اس لفظ کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کا مطلب ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہندوستانی اپنے ملک اور اپنے آبائی ملک کے درمیان ایک زندہ پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

سونک برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنے والے پہلے سیاہ فام اور پہلے ہندو ہیں۔