امریکہ و کینیڈا

ٹکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ‘8 افراد ہلاک

ہفتہ کے دن تقریباً 3:30بجے ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس وقت آؤٹ ڈورشاپنگ مال جو ڈلاس کے شمال میں 25 میل کے فاصلہ پرواقع ہے اور جس میں 120 سے اسٹورس ہیں‘ گاہکوں سے بھراہواتھا۔ پولیس نے بتایاکہ اس نے بندوق بردار کو مارگرایا۔

ہوسٹن: امریکی ریاست ٹکساس کے ایک پرہجوم مال میں ایک بندوق بردار نے گولیاں چلادیں۔ کم ازکم8افراد ہلاک ہوگئے۔ بعدازاں ایک پولیس عہدیدار نے حملہ آور کو مارگرایا۔ امریکہ میں بندوق کے تشدد کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ وہاں ایسے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا

ہفتہ کے دن تقریباً 3:30بجے ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس وقت آؤٹ ڈورشاپنگ مال جو ڈلاس کے شمال میں 25 میل کے فاصلہ پرواقع ہے اور جس میں 120 سے اسٹورس ہیں‘ گاہکوں سے بھراہواتھا۔ پولیس نے بتایاکہ اس نے بندوق بردار کو مارگرایا۔

 پولیس کا ماننا ہے کہ بندوق بردار نے اکیلے فائرنگ کی۔ اس کا کوئی ساتھی نہیں تھا۔ مہلوکین اور بندوق بردار کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ ڈلاس کے ایک میڈیکل گروپ کا کہنا ہے کہ وہ زخمیوں کا علاج کررہا ہے۔

زخمیوں میں 5 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔ ایلن کے فائرچیف جوناتھن بائیڈ نے کہا کہ 7افراد بشمول بندوق بردار جائے واردات پر مردہ قراردئیے گئے جبکہ دو نے بعدازاں دواخانے میں دم توڑا۔

عہدیداروں کے بموجب ایلن پولیس کے ایک عہدیدار نے جو اس وقت کسی وجہ سے مال میں موجود تھا‘ ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس میں گولیاں چلنے کی آوازسنی۔ اس نے مشتبہ شخص کو گولی مارکرہلاک کردیا۔ ایلن کے محکمہ پولیس نے ٹوئٹرپوسٹ میں یہ اطلاع دی۔

 پولیس عہدیدار نے بعدازاں ایمرجنسی عملہ کو طلب کرلیا۔ ویڈیوفوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے وقت سینکڑوں خریدار مال سے باہرنکل رہے ہیں۔ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد گاہکوں اورمال کے ملازمین نے اسٹوریج ایریا میں پناہ لی۔ سی این این نے یہ اطلاع دی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بعض لوگ دو گھنٹے تک وہیں رہے۔قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں نے وسیع وعریض کامپلکس خالی کرایا۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ اس نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنی گردن کوتھام رکھا تھا اور خون بہہ رہاتھا۔

 وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن کو اس واقعہ کی جانکاری دی گئی۔2023ء میں حال تک کم ازکم198 ماس شوٹنگس ہوچکی ہیں۔ گذشتہ ہفتہ ایک بندوق بردار نے ہوسٹن کے قریب کلیولائن (ٹکساس)میں پانچ افراد کو ہلاک کردیاتھا۔

 اسے کئی دن کے تعاقب کے بعد زندہ پکڑلیاگیاتھا۔ چہارشنبہ کے دن ایک بندوق بردار نے اٹلانٹا کی ایک میڈیکل آفس بلڈنگ میں فائرنگ کردی تھی۔ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر4 زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور کو تعاقب کے بعد پکڑاگیاتھا۔