پی جی کو رسس میں داخلوں کیلئے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ لازمی

جواہر لال یونیورسٹی (جے این یو) نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ پوسٹ گرائجویٹ اور مہارت کے پروگراموں کے ایڈوانس ڈپلوما کورسس کے لئے اس سال داخلے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعہ کیئے جائیں گے۔

نئی دہلی: جواہر لال یونیورسٹی (جے این یو) نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ پوسٹ گرائجویٹ اور مہارت کے پروگراموں کے ایڈوانس ڈپلوما کورسس کے لئے اس سال داخلے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعہ کیئے جائیں گے۔

یہ اعلان یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یو جی سی) کے اس فیصلے کے ایک دن بعد سامنے آیا جس میں کل اسی سال سے پوسٹ گرائجویٹ کورسس کے لئے سی یو ای ٹی متعارف کیا گیا۔

جمعہ کے دن جاری کیئے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) انٹرنس ٹسٹ (سی یو ای ٹی) پی جی 2022 منعقد کرے گی۔ جے این یو کے ای پراسپکٹرس میں پی جی اور اے ڈی او پی پروگراموں (تعلیمی سیشن 2022-23)کے لئے اہلیتی معیار اور دیگر تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

یہ ای پراسپکٹرس ویب سائٹ www.jnu.ac.in پر دستیاب ہے۔یو جی سی کے صدر نشین جگدیش کمار نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ پی جی داخلوں کے لئے بھی سی یو ای ٹی 2022 تعلیمی سیشن کے لئے متعارف کیا جائے گا۔

یہ امتحان جولائی کے تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا اور درخواستوں کا عمل 18 جون کو ختم ہوگا۔ این ٹی اے 42 مرکزی اور امتحان میں شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں کے لئے تعلیمی سیشن 2022-23 کے لئے پوسٹ گرائجویٹ انٹرنس ٹسٹ منعقد کرے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button