چندرشیکھر کیس‘ نورا فتیحی کو سرکاری گواہ بنایا جائے گا

نورا فتحی کو ایجنسی نے طلب کیا تھا کیونکہ ایجنسی کو شبہ تھا کہ سکیش نے اسے ایک مہنگی کار تحفہ میں دی تھی۔ اداکارہ نے بعد میں بتایا کہ ملزم نے اسے کار دی تھی اور ملزم کی بیوی نے بھی اسے ایک آئی فون اور گچی بیاگ دیا تھا۔

ممبئی: اداکارہ نورا فتحی کو کروڑہا روپیوں کے منی لانڈرنگ کیس میں استغاثہ کی گواہ بنایا جائے گا۔ یہ کیس دھوکہ باز سکیش چندرشیکھر کے خلاف درج ہوا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

 ای ڈی کو اپنے بیان میں نورا نے 200 کروڑ کے اسکام کیس سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی بلکہ یہ کہا کہ وہ خود اس کی شکار ہوئی ہے۔ اداکارہ کو ایجنسی نے طلب کیا تھا کیونکہ ایجنسی کو شبہ تھا کہ سکیش نے اسے ایک مہنگی کار تحفہ میں دی تھی۔ اداکارہ نے بعد میں بتایا کہ ملزم نے اسے کار دی تھی اور ملزم کی بیوی نے بھی اسے ایک آئی فون اور گچی بیاگ دیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button