چوہوں کے کاٹنے سے متاثر مریض کی موت

ایم جی ایم اسپتال ورنگل کے آرآئی سی یو میں چوہوں کے کاٹنے سے متاثر مریض کی نمس میں علاج کے دوران کل شب موت ہوگئی۔

حیدرآباد: ایم جی ایم اسپتال ورنگل کے آرآئی سی یو میں چوہوں کے کاٹنے سے متاثر مریض کی نمس میں علاج کے دوران کل شب موت ہوگئی۔

آرآئی سی یو میں دومرتبہ چوہوں نے اس مریض کو کاٹا تھا۔اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسرینواس راو کا تبادلہ کردیاگیا تھا اور دو ڈاکٹرس کو معطل کردیاگیا تھا۔

اس مریض کی شناخت سونے کا کاروبار کرنے والے ہنمکنڈہ کے متوطن 38سالہ کے سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔اس کو بہتر علاج کے لئے نمس منتقل کیاگیا تھا۔

سرینواس،جگر، پھیپھڑوں اور گردوں کے عوارض کا شکار تھا۔

اس کی موت کے بعد اس کی بیوی اور ارکان خاندان نے کہا کہ اس کے چل بسنے کے بعد یہ خاندان مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ وہی گھر کا واحد معاش کا ذریعہ تھا۔انہوں نے حکومت سے مالی امداد فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button