چوہوں کے کاٹنے سے مریض شدید زخمی

چوہوں کے کاٹنے سے ایک مریض شدید زخمی ہوگیا ہے یہ واقعہ ورنگل کے سرکاری دوخانے کے انٹنسیو کیر یونٹ (آئی سی یو) میں پیش آیا۔جو کہ ریاست کے بڑے دواخانوں میں سے ایک ہے۔

حیدرآباد: چوہوں کے کاٹنے سے ایک مریض شدید زخمی ہوگیا ہے یہ واقعہ ورنگل کے سرکاری دوخانے کے انٹنسیو کیر یونٹ (آئی سی یو) میں پیش آیا۔جو کہ ریاست کے بڑے دواخانوں میں سے ایک ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مریض سرینواس کے ہاتھوں اور پیروں کو چوہوں نے کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے اور خون بہنے لگا۔ مذکورہ مریض جو کہ تنفس اور گردوں سے متعلق امراض میں مبتلا ہے اُس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

ارکان خاندان کے مطابق سرینواس قبل ازیں ایک خانگی دواخانہ میں زیر علاج تھالیکن اخراجات برداشت کرنے کے موقف میں نہ ہونے پر اُنہیں 4دن قبل ایم جی ایم ہاسپٹل کو منتقل کردیا گیا۔

خاندان کے ارکان نے الزام عائد کیا کہ پہلے دن ہی چوہوں نے اُس کو کاٹ لیا، دواخانے کے اسٹاف کو اس تعلق سے واقف کروایا گیا جس کے بعدمریض کو دواء دی گئی۔ارکان خاندان نے بتایا کہ آج صبح بھی چوہوں نے سرینواس کو کاٹ لیااوربستر پر خون بہنے لگامریض کے بھائی سریکانت نے یہ بات بتائی۔

اُنہوں نے کہا کہ دواخانہ کے اسٹاف کو اس تعلق سے واقف کروایا گیا۔لیکن کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اہم اس امید پر دواخانے کو آئے تھے کہ مریض کا موثر طور پر علاج کیا جائے گالیکن خون بہنے کی وجہ اس کی حالت مزید بگڑ گئی۔

اسٹاف کے بعض ممبرس نے اُنہیں بتایا کہ اس طرح کے واقعات سابق میں بھی ہوچکے ہیں۔اس سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے پاس تحریری شکایت پیش کی گئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button