شمال مشرق

ہمارا انڈیا اتحاد سے کوئی تعلق نہیں، ہم اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ میرا کانگریس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم اکیلے لڑیں گے اور آل انڈیا سطح پر انتخابات کے بعد فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ریاست میں کانگریس کو دو سیٹیں دینا چاہتی تھی۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ ان کی پارٹی ریاست میں انڈیا اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں تنہا الیکشن لڑے گی۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی

بنرجی نے وردھمان ضلع سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہمارا انڈیا اتحاد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم ریاست کی 42 لوک سبھا سیٹوں پر اپنی طاقت کے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ میرا کانگریس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم اکیلے لڑیں گے اور آل انڈیا سطح پر انتخابات کے بعد فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ریاست میں کانگریس کو دو سیٹیں دینا چاہتی تھی، لیکن وہ مزید سیٹیں چاہتی تھی، جو ان کی پارٹی کو قبول نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس لیڈر نے جمعرات کو مغربی بنگال میں داخل ہونے والے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ان کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ان کا مغربی بنگال کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے، لیکن ان کے پاس (کانگریس) کا ہمیں مطلع کرنے کا بھی خیال نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس 300 سیٹوں تک الیکشن لڑ سکتی ہے اور دیگر پارٹیوں کو بھی الیکشن لڑنا چاہئے۔