چھوٹے بھائی کی لاش دیکھ کر بڑے بھائی کی بھی موت

بھاسکرگوڑ کی موت صبح پانچ بجے جاگنگ کے دوران ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر اس کا بڑا بھائی سرینواس، صبح 8بجے لکشٹی پیٹ پہنچا اور اپنے بھائی کی لاش دیکھ کر سکتہ سے نڈھال ہوکر گرپڑا۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے پرموت کے بعد چھوٹے بھائی کی لاش دیکھ کر بڑے بھائی کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال کے لکشٹی پیٹ ٹاون میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افرادکی شناخت 47سالہ جی بھاسکرگوڑ اوراس کے بھائی سرینواس گوڑ کے طورپر کی گئی ہے جو پیشہ کے اعتبارسے تاجر تھے۔

بھاسکرگوڑ کی موت صبح پانچ بجے جاگنگ کے دوران ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر اس کا بڑا بھائی سرینواس، صبح 8بجے لکشٹی پیٹ پہنچا اور اپنے بھائی کی لاش دیکھ کر سکتہ سے نڈھال ہوکر گرپڑا۔

اس کو علاج کے لئے فوری طورپر دھرماپور کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کرنے کے بعد اسے مردہ قراردیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑاکیونکہ اندرون تین گھنٹے دونوں بھائیوں کی موت واقع ہوگئی۔

مقامی افراد نے کہاکہ ان بھائیوں میں کافی محبت تھی اورایک بھائی اپنے دوسرے بھائی کی جدائی کو برداشت نہیں کرپایا۔

تبصرہ کریں

Back to top button