چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ٹرافک ہوم گارڈکو تہنیت پیش کی

جسٹس ستیش چندرا نے آج سب کو اس وقت حیرت زدہ کردیا جبکہ وہ اپنی کارسے اترکر سیدھا آن ڈیوٹی ہوم گارڈ اشرف علی کے پاس پہونچے اورسڑک پر ہی ہوم گارڈ کو مبارکباد دی اوران کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

حیدرآباد: چیف جسٹس تلنگانہ ہائیکورٹ جسٹس ستیش چندرا شرمانے جمعہ کے روزہوم گارڈ اشرف علی کی خدمات کی ستائش کی۔ جسٹس ستیش چندرا،شہر کے بشیرباغ علاقہ میں بابوجگجیون رام مجسمہ کے قریب سڑک پراپنی کارسے باہرآئے اورانہوں نے ازخود ہوم گارڈ اشرف علی سے مصافحہ کیا اورانہیں گلدستہ پیش کیا اورکہاکہ ہوم گارڈ علی کی خدمات قابل فخر ہے۔ چیف جسٹس روزانہ اس سڑک سے گزرتے ہیں۔

 اسی دوران وہ اس بات کو محسوس کرتے رہے کہ ہوم گارڈ اشرف علی انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اوروہ ٹرافک کوکنٹرول کرتے ہیں۔ ان کی اس ڈیوٹی/خدمات سے چیف جسٹس کافی متاثرہوئے۔ جسٹس ستیش چندرا نے آج سب کو اس وقت حیرت زدہ کردیا جبکہ وہ اپنی کارسے اترکر سیدھا آن ڈیوٹی ہوم گارڈ اشرف علی کے پاس پہونچے اورسڑک پر ہی ہوم گارڈ کو مبارکباد دی اوران کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

 اشرف علی نے کہاکہ ان کی خدمات کی چیف جسٹس آف ہائیکورٹ کی جانب سے ستائش کرنا اورانہیں مبارکباد دینے پر وہ خود کوقابل فخر محسوس کررہے ہیں۔ چیف جسٹس کے اس اقدام سے انہیں مزید جوش و جذبہ کے ساتھ فرائض انجام دینے کا حوصلہ ملے گا۔

 ٹرافک پولیس کے سینئر عہدیداروں نے بھی ہوم گارڈ اشرف علی کومبارکباد دی۔آئی اے این ایس کے مطابق تلنگانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندرا نے آج عدالت جاتے ہوئے راستہ میں توقف کرتے ہوئے ہوم گارڈ کو تہنیت پیش کی۔ ہوم گارڈ اشرف علی عابڈزپولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیں۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button