چیف منسٹرجگن موہن ریڈی نے اے پی سیوا پورٹل کو متعارف کرایا

چیف منسٹر نے کہا کہ نئے اپ ڈیٹ پورٹل میں ریونیو اور لینڈ ایڈمنسٹریشن کی 30 نئی خدمات کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس کے ذریعہ محکمہ بلدی نظم ونسق کی 25، سیول سپلائز کا، رورل ڈیولپمنٹ کی 3، اور محکمہ برقی کی 53خدمات فراہم کی جاسکے گی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کے روز اے پی سیوا پورٹل2.0 کو جو سٹیزن سرویسس پورٹل کا امیروورژن ہے، متعارف کرایا جس کا مقصد عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر جگن نے کہا کہ تمام عہدیدار، ولیج / وارڈ سکریٹریز سے لے کر اعلیٰ حکام، اے پی سیوا پورٹل استعمال کرتے ہیں جو شفاف انداز میں عوام کو خدمات فراہم کرنے کا ایک ڈیجیٹل پلاٹ فارم ہے۔

حکمرانی کو عوام کے قریب تک لیجانے کی کوشش کی جائے گی۔ دور افتادہ مواضعات کے عوام بھی اپنی دہلیز سے سٹییزن سرویس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اسی نئی سرویس کے ذریعہ عوام، متعلقہ محکمہ میں اپنی درخواست کا موقف جان سکتے ہیں۔ عوام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی درخواست کا موقف معلوم کرسکتے ہیں۔ درخواست گذاروں کو اپنی اپلی کیشن کے موقف کے بارے میں ایس ایم ایس الرٹ سے بھی معلومات فراہم کی جاسکے گی۔

 اس پورٹل کے ذریعہ پے منٹ گیٹ ویز کے ساتھ ادائیگی خدمات تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔ تمام درخواستوں کو منظوری آن لائن دی جائے گی۔ اور عہدیدار بھی بذریعہ آن لائن، سرٹیفکیٹ اور اسناد جاری کرپائیں گے جس پر متعلقہ عہدیدار کی ڈیجیٹل دستخط ہوگی۔

 چیف منسٹر نے کہا کہ نئے اپ ڈیٹ پورٹل میں ریونیو اور لینڈ ایڈمنسٹریشن کی 30 نئی خدمات کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس کے ذریعہ محکمہ بلدی نظم ونسق کی 25، سیول سپلائز کا، رورل ڈیولپمنٹ کی 3، اور محکمہ برقی کی 53خدمات فراہم کی جاسکے گی۔

 6 جنوری 2020 سے ولیج / وارڈ سکریٹریٹس کے ذریعہ عوام کو3.46 کروڑ سرکاری خدمات فراہم کی جاچکی ہیں۔ اس موقع پر وزراء پدی ریڈی رامچندر ریڈی، بوتسہ ستیہ نارائنہ، چیف سکریٹری سمیر شرما اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button