چیف منسٹر مہاراشٹرا گردن میں درد کے علاج کیلئے شریک دواخانہ

گردن میں تکلیف کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔ بظاہر یہ بڑھ گیا ہے۔ مناسب علاج کے لئے ڈاکٹرس نے دو تا تین دن کیلئے دواخانہ میں شریک ہوجانے کی صلح دی ہے۔

ممبئی: چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے نے آج کہا کہ وہ ڈاکٹرس کی صلح پر گردن کے علاج کیلئے دواخانہ میں شریک ہو رہے ہیں۔

ٹھاکرے نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی اور ان کی حکومت کی جانب سے گذشتہ 2 سال کے دوران کووڈ۔19 کی وبا کے خلاف انتھک جنگ لڑی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ”اس مدت کے دوران گردن میں تکلیف کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔ بظاہر یہ بڑھ گیا ہے۔ مناسب علاج کے لئے ڈاکٹرس نے دو تا تین دن کیلئے دواخانہ میں شریک ہوجانے کی صلح دی ہے۔ لہٰذا میں آج دواخانہ میں شریک ہوجارہا ہوں“۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button