یوروپ

روس کی نجی ملیشیا کے سربراہ کے تباہ طیارہ کا بلیک باکس مل گیا

روسی حکام کے مطابق ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ لاشیں کن لوگوں کی ہیں، جب تک پریگوزین کی موت کی سرکاری تصدیق نہیں ہو جاتی، ایسا لگتا ہے کہ اسرار اور الجھن مزید شدت اختیار کرے گی۔

ماسکو: روس کی نجی ملیشیا کے سربراہ پریگوزین کے تباہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے طیارے کے حادثے کے جائے وقوعہ سے فلائٹ ریکارڈرز اور 10 لاشیں برآمد کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد

روسی حکام کے مطابق ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ لاشیں کن لوگوں کی ہیں، جب تک پریگوزین کی موت کی سرکاری تصدیق نہیں ہو جاتی، ایسا لگتا ہے کہ اسرار اور الجھن مزید شدت اختیار کرے گی۔

بیلاروس کے صدر نے کہا ہے کہ ویگنر سربراہ کا طیارہ کیسے گر کر تباہ ہوا، اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے مگر ویگنر سربراہ پریگوزین کے قتل کی ماضی میں سازش کی گئی تھی۔

صدر بیلاروس نے کہا کہ انھیں جنوری اور فروری میں دورہ امارات کے دوران پریگوزین کے قتل کی سازش کا پتا چلا تھا، جس سے یوگینی پریگوزین کو خبردار بھی کیا گیا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق پریگوزین نے بھی ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے خبردار کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔