چیف منسٹر کو کاشتکاروں کی طاقت کااندازہ: اتم کمارریڈی

نلگنڈہ کے رکن پارلیمنٹ وسابق صدرٹی پی سی سی کیپٹن این اتم کمارریڈی نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ریاست کے کسانوں نے آئندہ الیکشن میں کے سی آر کو اقتدارسے بیدخل کرنے کا منصوبہ بنالیاہے۔

حیدرآباد: نلگنڈہ کے رکن پارلیمنٹ وسابق صدرٹی پی سی سی کیپٹن این اتم کمارریڈی نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ریاست کے کسانوں نے آئندہ الیکشن میں کے سی آر کو اقتدارسے بیدخل کرنے کا منصوبہ بنالیاہے۔

رعیتوراچہ بنڈا پروگرام کے آغازکے تیسرے روز حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ میں سلسلہ واراجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے این اتم کمارریڈی نے کہاکہ کسان‘آئندہ الیکشن میں چیف منسٹرکے سی آر کوشکست سے دوچارکردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کے چندرشیکھرراؤکوکسانوں کی طاقت کا اندازہ ہوگیاہے اس لئے کے سی آر یہ اعتراف کررہے ہیں کہ کسان‘کسی بھی حکومت کوزوال سے دوچار کرسکتے ہیں۔کے سی آرکومعلوم ہوجاناچاہئے کہ کسانوں کو نظر اندازکرنے سے کوئی بھی حکومت باقی نہیں رہ پاتی۔

سابق صدرتلنگانہ پردیش کانگریس نے کہاکہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کو ریاست کے لاکھوں کسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑکرنے کے گناہ کااعتراف کرنا چاہئے۔

نیشنل کرائم ریکارڈبیوروکے مطابق2014 میں ٹی آرایس کے ریاست میں برسراقتدار آنے کے بعد سے تلنگانہ میں 8,400 سے زائدکسانوں نے خودکشی کرلی لیکن کے چندر شیکھرراؤنے ان کسانوں کے لواحقین کو جنہوں نے انتہائی اقدام کیاہے‘6لاکھ روپے معاوضہ اوردیگرمالی امداد فراہم نہیں کی ہے۔

خودکشی کے واقعات کوبتاتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہاکہ حکومت نے مقامی پولیس اسٹیشنوں کوہدایت دی ہے کہ وہ خودکشی کیسس کودرج رجسٹرنہ کریں۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ملک کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں کسانوں کوبیمہ اسکیم کی سہولت نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button