انٹرٹینمنٹ

جبری وصولی کیس، اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کو دوبارہ سمن

دہلی پولیس نے ایک دھوکہ باز سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپئے جبری وصولی کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کو کل ایک بار پھر طلب کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک دھوکہ باز سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپئے جبری وصولی کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کو کل ایک بار پھر طلب کیا ہے۔

اداکارہ سے کہا گیاہے کہ وہ کل 11 بجے دن دہلی میں معاشی جرائم شعبہ کے دفتر پر پہنچے۔ جیکولین سے اسی شعبہ میں گزشتہ چہارشنبہ کو زائد از 8 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

اسپیشل کمشنر پولیس (کرائم) رویندر یادو نے بتایا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس اور چندر شیکھر سے موصولہ تحائف کے بارے میں اداکارہ سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

اداکارہ نورا فتحی اور پنکی ایرانی سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر جیکولین کو چندر شیکھر سے متعارف کرایا تھا۔