حیدرآباد

کمشنرپولیس کادورہ بورابنڈاپی ایس،بے قاعدگیوں پر انسپکٹرروی کمار کا تبادلہ

ریکارڈس کوٹھیک طرح سے میٹینس بھی نہیں کیاگیا جس پر سٹی کمشنر پولیس نے انسپکٹر بورا بنڈہ روی کمارکوتبادلہ کرکے انہیں سٹی آرمڈریزروپولیس ہیڈکارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: سٹی کمشنرپولیس سندیپ شنڈالیہ نے کل بورا بنڈہ مدھورانگر اورایس آرنگر پولیس اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا۔ذرائع کے بموجب سٹی کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے اس موقع پر بورا بنڈہ پولیس کے ریکارڈس چیک کئے توریکارڈس میں کئی خامیاں پائی گئیں۔

متعلقہ خبریں
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
شہر حیدرآباد میں 14، پولیس انسپکٹرس کے تبادلے

 ریکارڈس کوٹھیک طرح سے میٹینس بھی نہیں کیاگیا جس پر سٹی کمشنر پولیس نے انسپکٹر بورا بنڈہ روی کمارکوتبادلہ کرکے انہیں سٹی آرمڈریزروپولیس ہیڈکارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعدکمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے مادھوانگر اورایس آر نگر پولیس اسٹیشن کابھی دورہ کیا۔