چینی شہریوں کے ٹورسٹ ویزا منسوخ

ہندوستان نے بیجنگ سے باربار اپیل کی لیکن بیجنگ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان نے جوابی اقدام کے طور پر چینی شہریوں کے ٹورسٹ ویزا معطل کردئیے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان نے چینی شہریوں کو جاری کردہ ٹورسٹ ویزا معطل کردئیے ہیں۔ انٹرنیشنل ایرٹرانسپورٹ اسوسی ایشن(ایاٹا) نے اپنی رکن ایرلائنز کو یہ اطلاع دی ہے۔ چینی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم تقریباً22ہزار ہندوستانی طلباء کو چین نے فزیکل کلاسس کیلئے چین واپس ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ہندوستان نے بیجنگ سے باربار اپیل کی لیکن بیجنگ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان نے جوابی اقدام کے طور پر چینی شہریوں کے ٹورسٹ ویزا معطل کردئیے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button