چین کے انکروچمنٹ پر بلڈوزر کب چلیں گے؟: کانگریس

پارٹی ترجمان جئے ویر شیرگل نے اپنی ٹویٹ میں کئی سوالات کئے۔ انہوں نے پوچھا کہ اروناچل پردیش اور لداخ میں چین کے انکروچمنٹ پر بلڈوزر کب چلیں گے؟۔

نئی دہلی: کانگریس نے چہارشنبہ کے دن مرکز پر تنقید کی کہ اس نے دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں مکانات کو ڈھانے کی مہم فوری نہیں روکی ہے۔ پارٹی نے اسے سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی قراردیا۔

پارٹی ترجمان جئے ویر شیرگل نے اپنی ٹویٹ میں کئی سوالات کئے۔ انہوں نے پوچھا کہ اروناچل پردیش اور لداخ میں چین کے انکروچمنٹ پر بلڈوزر کب چلیں گے؟۔

ایندھن کے بڑھتے دام پر بلڈوزر کب چلیں گے؟ پکوان گیس سلنڈر کی بڑھتی قیمت پر بلڈوزر کب چلیں گے؟ بڑھتی مہنگائی‘ بڑھتی بے روزگاری پر بلڈوزر کب چلیں گے؟۔

تبصرہ کریں

Back to top button