ڈائرکٹر کشمیر فائلس ویویک اگنی ہوتری کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی

فلم ڈائرکٹر ویویک اگنی ہوتری کو جنہوں نے وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کے نقل ِ مقامی پر بنی فلم ”دی کشمیر فائلس“ کے ذریعہ سیاسی ہنگامہ برپا کردیا ہے‘ وائی زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

نئی دہلی: فلم ڈائرکٹر ویویک اگنی ہوتری کو جنہوں نے وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کے نقل ِ مقامی پر بنی فلم ”دی کشمیر فائلس“ کے ذریعہ سیاسی ہنگامہ برپا کردیا ہے‘ وائی زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کمانڈو کور (وائی زمرہ کی سیکوریٹی) اس لئے دی گئی ہے کہ ہدایت کار کو فلم کی ریلیز کے بعد جان کو خطرہ بڑھ گیا ہے۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 7 تا 8 کمانڈوز ملک بھر میں دن رات اگنی ہوتری کی حفاظت کریں گے۔

چوتھی اعلیٰ ترین زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ مرکزی وزارت ِ داخلہ کا ہے۔

قبل ازیں ویویک اگنی ہوتری نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی ریلیز کے بعد سے ان کی جان کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

کئی بی جے پی زیراقتدار ریاستیں اس فلم کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔ وہ یا تو ٹیکس چھوٹ دے رہی ہیں یا سرکاری ملازمین کو یہ فلم دیکھنے کے لئے خصوصی رخصت دے رہی ہیں۔ اپوزیشن نے تاہم اس فلم کو یکطرفہ اور بہت زیادہ پرتشدد قراردیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button