ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں غلط : سمبت پاترا

پاترا نے کہا کہ راہول گاندھی نے 2014 سے مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور اس عمل میں انہوں نے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر کورونا سے مرنے والوں پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں ہی غلط ہیں۔ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا ہندوستان میں وبائی امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات کا تخمینہ لگانے کا طریقہ کار غلط تھا اور ہندوستانی حکومت نے اس تنظیم پر اپنا اعتراض ظاہر کیا تھا۔

پاترا نے کہا کہ راہول گاندھی نے 2014 سے مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور اس عمل میں انہوں نے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "ہندوستان میں پیدائش اور اموات کے اندراج کا ایک مضبوط نظام ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں غلط ہیں۔

راہول گاندھی نے اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ پر حکومت پر حملہ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان میں کورونا سے 47 لاکھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا تھاکہ ’’سائنس جھوٹ نہیں بولتی، وزیر اعظم مودی بولتے ہیں ۔ گاندھی نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے دے کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button