ڈرون ڈیلیوری سروس شروع کرنے اسپائس جیٹ کا منصوبہ

ایرلائن کا لاجسٹک شعبہ اسپائس ایکسپریس دوردراز اور دشوارگزار مقامات تک دوائیں اور اشیائے ضروریہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

نئی دہلی: کفایتی ایرلائن اسپائس جیٹ نے ہفتہ کے دن کہاکہ وہ ڈرون ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وہ صفر تا 5 کیلو گرام‘ 5 تا 10 کیلو گرام اور 10 تا 25 کیلو گرام کے مختلف پے لوڈس والے کسٹمائزڈ ڈرونس متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ایرلائن کے سربراہ اجئے سنگھ نے کہا کہ اسپائس جیٹ نے اختراع اور نئی ٹکنالوجیز کا تجربہ جاری رکھا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری ڈرون ڈیلیوری سروس عنقریب شروع ہوجائے گی۔

ایرلائن کا لاجسٹک شعبہ اسپائس ایکسپریس دوردراز اور دشوارگزار مقامات تک دوائیں اور اشیائے ضروریہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اسپائس جیٹ نے 50 سے زائد ہائی اینڈ ڈرونس کے لئے تھروٹل ایرواسپیس کے ساتھ شراکت داری کی ہے جبکہ ڈرون سافٹ ویر مینجمنٹ ایولاجک فراہم کرے گی۔ اسپائس جیٹ ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں قائم ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button