جنوبی بھارت

کیرالا کے سابق چیف منسٹر اومن چانڈی چل بسے

سابق چیف منسٹر گزشتہ کئی ماہ سے بنگلورو میں زیر علاج تھے چانڈی کے پسماندگان میں اہلیہ مریمما اومین، بیٹیاں اچو اومن اور ماریہ اومن اور بیٹا چنڈی اومین ہیں۔

ترواننت پورم: کیرالا کے سابق چیف منسٹر اور کانگریس کے سینئر لیڈر اومن چانڈی کا طویل علالت کے بعد منگل کی صبح 4.25 بجے بنگلورو کے چنمایا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار : ڈگ وجئے سنگھ

ان کی عمر 80 سال تھی چانڈی کے بیٹے چانڈی اومن نے فیس بک پوسٹ میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "اپپا کا انتقال ہو گیا ہے” سابق چیف منسٹر گزشتہ کئی ماہ سے بنگلورو میں زیر علاج تھے چانڈی کے پسماندگان میں اہلیہ مریمما اومین، بیٹیاں اچو اومن اور ماریہ اومن اور بیٹا چنڈی اومین ہیں۔

 دو مرتبہ بطور چیف منسٹر ریاست کے لوگوں کی خدمت کرنے والے چانڈی کیرالا میں کانگریس کا سب سے مقبول چہرہ تھے۔ ایم ایل اے کے طور پر 50 سال مکمل کرنے والے مسٹر چانڈی 1970 سے کوٹائم ضلع میں اپنے آبائی شہر پوتھوپلی سیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے۔