تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی لہر: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے تمام قائدین کا کانگریس میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کی خواہشات اور توقعات صرف کانگریس کے ذریعہ ہی پورے ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے۔ بی جے پی اور بی آر ایس سے بڑی تعداد میں قائدین کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ آج ونپرتی اور چوپدنڈی اسمبلی حلقوں سے بی جے پی اور بی آر ایس کے کئی قائدین نے ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ

ریونت ریڈی نے تمام قائدین کا کانگریس میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کی خواہشات اور توقعات صرف کانگریس کے ذریعہ ہی پورے ہوسکتے ہیں۔

اپنی قیام گاہ پر پارٹی میں شمولیت اختیار کئے قائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے نوجوانوں کی قربانیوں کا احترام کرتے ہوئے علیحدہ ریاست کے خواب کو پورا کیا، ویسے ہی کانگریس عوام کے خوشحالی اور ترقی کے خواب کو بھی پورا کرے گی۔

انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر عوام کے جذبات کا استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عوام بی آر ایس سے ہر ظلم و زیادتی کا بدلہ لے گی۔