ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ روہتک جیل واپس

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو 3 ہفتوں کا پیرول ختم ہونے کے بعد پیر کے دن روہتک کی سُناریہ جیل واپس لایا گیا۔

چندی گڑھ: ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو 3 ہفتوں کا پیرول ختم ہونے کے بعد پیر کے دن روہتک کی سُناریہ جیل واپس لایا گیا۔

ڈیرہ سربراہ کو سرسہ آشرم میں 2 عورتوں کی عصمت ریزی پر 20 سال کی جیل ہوئی ہے۔

روہتک کے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ڈیرہ سربراہ کو آج دوپہر سے قبل کڑے پہرہ میں گروگرام سے سناریہ جیل لایا گیا۔

گرمیت رام رحیم سنگھ کو گروگرام میں اپنی فیملی سے ملنے کے لئے 3 ہفتوں کی پیرول منظور ہوئی تھی۔

خالصتان نواز عناصر سے جان کو خطرہ ہونے کی وجہ سے ڈیرہ سربراہ کو 21 دن زیڈ پلس سیکوریٹی دی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button