کامن ویلتھ گیمز: سنکیت سرگرکو ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ

21 سالہ سنکیت نے 55 کلو گرام اسنیچ راؤنڈ میں 113 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں 135 کلوگرام سمیت کل 248 کلو وزن اٹھایا، جبکہ انیک نے اسنیچ میں 107 اور 142 کلوگرام کے ساتھ کل 249 کلوگرام وزن اٹھایا۔

برمنگھم: نوجوان ہندوستانی ویٹ لفٹر سنکیت سرگر نے ہفتہ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ملائیشیا کے انیک محمد سے صرف ایک کلو کے فرق سے شکست کھاکر چاندی کا تمغہ جیتا۔

21 سالہ سنکیت نے 55 کلو گرام اسنیچ راؤنڈ میں 113 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں 135 کلوگرام سمیت کل 248 کلو وزن اٹھایا، جبکہ انیک نے اسنیچ میں 107 اور 142 کلوگرام کے ساتھ کل 249 کلوگرام وزن اٹھایا۔

سنکیت نے کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں پہلی کوشش میں کامیابی کے ساتھ 135 کلوگرام وزن اٹھانے کے بعد دوسری اور تیسری کوشش میں 139 کے نشان کو چھونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور چاندی پر ہی ٹھہر گئے۔ اس کوشش میں سنکیت کے دائیں ہاتھ پر چوٹ آئی اور میڈل کی تقسیم کے دوران پوڈیم پر پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا۔

اپنی دوسری کوشش میں ناکام ہونے کے بعد انیک نے طلائی تمغہ جیتنے کی اپنی آخری کوشش میں 142 کلوگرام وزن اٹھایا۔ سری لنکا کی دلنکا یوداگے نے 225 کلوگرام (105 اسنیچز، 120 کلین اینڈ جرک) میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

تبصرہ کریں

Back to top button