تلنگانہ

کانگریس سیکولرجماعت، ہر ایک کوساتھ لے کر چلنے پر یقین: چیف منسٹر

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس سیکولر جماعت ہے اور ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے.

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس سیکولر جماعت ہے اور ہر ایک کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے.

آج اسمبلی میں مجلس کے قائد اکبرالدین اویسی کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا انتخابات کے وقت کے اختلافات اپنی جگہ ہے مگر ہم کو اقلیتوں (مسلمان عیسائی سکھ جین پارسی) سب کے حقوق کا پاس وہ لحاظ کرتے ہوئے

ترقی کی سمت گامزن کرنا ہے حیدرآباد کو مزید ترقیوں کی بلندیوں پر پہنچانا ہے اس کے لئے نظریاتی اور سیاسی اختلافات کو درمیان میں حائل ہونے نہیں دیا جا سکتا۔

ہم کو تلنگانہ کا ہر شری عزیز ہے اور ہم سیکولر نظریات اور سیکولر جماعت کے ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے ہم اس سفر میں آپ کا بھی ساتھ چاہتے ہیں اور امید کریں گے کے آپ بھی اس ترقی کی سمت سفر میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

چیف منسٹر نے کہا آپ اپنے نظریات پر عمل کرتے رہیں اور اپنی سیاست کریں ہم اپنی کرینگے مگر قوم کی ترقی میں ان اختلافات کولڑے آنے نہیں دینا چاہیے.