کانگریس قائدین چرنجیت سنگھ کو چیف منسٹر کے عہدہ کا امیدوار بنانے کے خواہاں

پارٹی کے سینئر قائدین کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی مدت میں چرنجیت سنگھ چنی نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کردیا ہے، اس لیے انہیں پنجاب کے چیف منسٹر کے عہدہ کے امیدوار کی حیثیت سے پیش کیا جانا چاہیے۔

چندی گڑھ: پنجاب میں جہاں 117 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں، مختلف جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے موجودہ چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی کو دوبارہ چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پنجاب کانگریس کے کئی سینئر قائدین نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چیف منسٹر کے عہدہ کے امیدوار کی حیثیت سے چرنجیت سنگھ چنی کے نام کا اعلان کیا جائے، جو کہ درجِ فہرست طبقات سے تعلق رکھنے والے ریاست کے پہلے چیف منسٹر ہیں۔

 پارٹی کے سینئر قائدین کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی مدت میں چرنجیت سنگھ چنی نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کردیا ہے، اس لیے انہیں پنجاب کے چیف منسٹر کے عہدہ کے امیدوار کی حیثیت سے پیش کیا جانا چاہیے۔ قائدین کا کہنا ہے کہ چرنجیت سنگھ نے تین ماہ کی مدت میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

 اس لیے انہیں دوبارہ چیف منسٹر کے عہدہ کی ذمہ داریاں دی جانی چاہیے، جب کہ کانگریس ہائی کمان نے تا حال کہا ہے کہ پارٹی 20 فروری کو ہونے والے انتخابات اجتماعی قیادت کے تحت لڑے گی، تاہم ریاست کے کئی قائدین نے کہا ہے کہ چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے کس کو نامزد کیا جانے والا ہے، اس کی بعجلت ممکنہ وضاحت کردی جانی چاہیے۔

 پارٹی کے سینئر قائد اور وزیر بی مہندر نے کہا کہ چنی نے اندرونِ تین ماہ اپنی صلاحیتوں اور خدمات کا اظہار کردیا ہے، اس لیے چنی کو ہی دوبارہ اس عہدہ پر فائز کرنے کا اعلان کردیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے تا حال چیف منسٹر کے عہدہ کے امیدوار کا اعلان نہ کیے جانے کی وجہ سے الجھن پائی جاتی ہے۔ بی مہندر نے کہا کہ موجودہ چیف منسٹر نے توقعات سے زیادہ بہتر خدمات انجام دی ہیں۔

امریندر سنگھ کے کانگریس سے استعفیٰ کے بعد چنی کو پنجاب کا گذشتہ سال چیف منسٹر بنایا گیا۔ شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) جو کہ کانگریس کی حریف ہے، تا حال چیف منسٹر کے عہدہ کے امیدوار کے نام کا رسمی طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

 کانگریس کے لیے چیف منسٹر کے عہدہ کے امیدوار کے نام کا اعلان بہت ضروری ہوگیا ہے، کیوں کہ عام آدمی پارٹی نے بھگونت مان کو چیف منسٹر کے عہدہ کے امیدوار کی حیثیت سے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ شرومنی اکالی دل کی جانب سے چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے سکھبیر بادل کو نامزد کیا جارہا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button