کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اتوار کو اجلاس

کانگریس کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ اتوار کی سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگی۔ اس اجلاس میں 5ریاستوں میں پارٹی کی ہار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نئی دہلی: کانگریس کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ اتوار کی سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگی۔ اس اجلاس میں 5ریاستوں میں پارٹی کی ہار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گروپ 23 قائدین‘ پارٹی کے اندرونی انتخابات کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ وہ غلام نبی آزاد کے بنگلہ میں جمع ہوئے تھے۔

جمعہ کے دن انہوں نے اپنی اس میٹنگ میں کہا کہ پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

انتخابی ہار پر تبادلہ خیال کے لئے اے آئی سی سی کا اجلاس طلب کرنا چاہئے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ الیکشن میں ہار کی ذمہ داری طئے کرنا اور سی ڈبلیو سی کی ہیئت میں درکار تبدیلی لانا ضروری ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button