کانگریس کے تلنگانہ میں نئے ڈرامے: وزیر زراعت نرنجن ریڈی

نرنجن ریڈی نے کہاکہ سال 2017میں پنجاب کے کسانوں سے جو وعدے کئے گئے تھے ان وعدوں کو پورانہیں کیاگیا۔اسی لئے اُس ریاست کے عوام نے کانگریس کوشکست دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس وہ کردار ادا نہیں کر رہی ہے جو اپوزیشن کو ادا کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ کو پورانہ کرپانے والی کانگریس اب تلنگانہ میں نئے ڈرامے کررہی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ کانگریس جن ریاستوں میں برسراقتدار ہے،کیاان ریاستوں میں تلنگانہ کی طرح ڈیکلریشن کا کانگریس نے اعلان کیا ہے۔

ریڈی نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی بلکاسمبن اور وینکٹیشورریڈی کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی سے پوچھا کہ 75برس کی حکمران کے دوران کیا کانگریس نے کسانوں کے انشورنس کے بارے میں سونچا؟انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس حکومت نے رعیتوبندھو کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں 50ہزارکروڑروپئے کی رقم جمع کروائی۔

انہوں نے کہاکہ سال 2017میں پنجاب کے کسانوں سے جو وعدے کئے گئے تھے ان وعدوں کو پورانہیں کیاگیا۔اسی لئے اُس ریاست کے عوام نے کانگریس کوشکست دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس وہ کردار ادا نہیں کر رہی ہے جو اپوزیشن کو ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ملک میں 15 لاکھ نوکریاں خالی ہیں تو کیا کانگریس نے کسی چیز کے لیے لڑا؟

تبصرہ کریں

Back to top button