حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلادھار بارش، شہر میں یلو الرٹ جاری

حیدرآباد کے کچھ حصوں میں آج سہ پہر موسلادھار بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے شہرمیں 30 ستمبر تک یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں عام زندگی متاثر ہوئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کچھ حصوں میں آج سہ پہر موسلادھار بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے شہرمیں 30 ستمبر تک یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں عام زندگی متاثر ہوئی۔

کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ٹرافک میں خلل پڑا اور شام کے وقت گھروں کو واپسی کے دوران عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق گولکنڈہ میں سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد شیوارم پلی میں 72.8 ملی میٹر اور جوبلی ہلز میں 61.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے دیگر مقامات مہدی پٹنم‘ راجندر نگر‘بنجارہ ہلز‘ عطا پور‘ کونڈا پور‘ خیریت آباد‘ چارمینار‘ نامپلی‘ بیگم پیٹ‘ مادھا پور‘ ہائی ٹیک سٹی‘ الوال، ملکاجگیری میں بھی زبردست بارش ہوئی۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات حیدرآباد نے 30 ستمبر تک شہر میں یلو وارننگ جاری کی ہے، آئندہ دو دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گی۔حیدرآبادکے علاوہ رنگاریڈی اور میڈچل۔ ملکاجگیری اضلاع میں بھی بدھ کو زبردست بارش ہوئی۔

آنے والے تین دنوں تک بیشتر اضلاع میں شدیدبارش کا امکان ہے۔ سارے تلنگانہ کیلئے 30 ستمبر تک یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ دوسری طرف تلنگانہ میں بہت سے مقامات پر ہلکی سے تیز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ کے چند اضلاع میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔