’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سلمان کی آنے والی نئی فلم عید کو ریلیز ہوگی

فلم عید 2023 ویک اینڈ کے دوران بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ 'کبھی عید کبھی دیوالی' خاندانی پس منظر پر مبنی ہوگی۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ اور بھی کئی اداکار کام کریں گے جو فلم میں ان کے رشتہ داروں کا کردار ادا کریں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ سال 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا سلمان خان کے ساتھ فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ بنا رہے ہیں۔پوجا ہیگڑے سلمان خان کے ساتھ ‘کبھی عید کبھی دیوالی میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت فرہاد سمجی کر رہے ہیں۔

بزنس تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا ہے کہ سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا نے ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کے لیے عید 2023 کی تاریخ کو مقرر کی ہے۔ فلم عید 2023 ویک اینڈ کے دوران بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ خاندانی پس منظر پر مبنی ہوگی۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ اور بھی کئی اداکار کام کریں گے جو فلم میں ان کے رشتہ داروں کا کردار ادا کریں گے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button