کرسمس، سرکاری سطح پر منایا جائے گا: سرینواس یادو

حکومت کی جانب سے لال بہادر اسٹیڈیم میں دس ہزارافراد کیلئے فیسٹول ڈنر کا نظم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت تلنگانہ کی جانب سے کرسمس تہوار کو سرکاری سطح پر منایا جائے گا۔

ریاستی وزیر بہبود کوپلہ ایشور کے ساتھ کرسمس کے انعقاد کے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوش وخروش کے ساتھ کرسمس منانے کیلئے حکومت کی جانب سے غریب عیسائی برادری میں ملبوسات پر مشتمل گفٹ پیاکس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے لال بہادر اسٹیڈیم میں دس ہزارافراد کیلئے فیسٹول ڈنر کا نظم کیا جائے گا۔

سرینواس یادو نے عہدیداروں کو آئندہ دو تین دنوں میں فیسٹول گفٹس کی تقسیم پروگرام کو مکمل کرلینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر اورسکندرآباد میں مسیحی برادری کی آبادی زیادہ ہے اور اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں کو نقائص سے پاک انداز میں مکمل کرنا چاہئے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، وزیر بہبود کوپلہ ایشور، مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان، وہ دیگر نے شرکت کی۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button