سوشیل میڈیاکرناٹک

میسور میں مودی کی ڈاکیومنٹری کی نمائش ملتوی

کانگریس نے ”ہندوستان: دی مودی کوئسچن“نامی فلم کی نمائش میسور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب جھانسی رانی لکشمی بائی روڈ پر واقع کانگریس دفتر کے قریب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

بنگلورو: میسور پولیس نے سپریم کورٹ میں کئی درخواستوں کے زیرالتواء ہونے کے مدنظر کانگریس کو میسور میں وزیراعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی دو اقساط کی نمائش کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
500 روپے میں گیس سلنڈر کی فراہمی، 80کروڑ فنڈ جاری

 کانگریس نے ”ہندوستان: دی مودی کوئسچن“نامی فلم کی نمائش میسور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب جھانسی رانی لکشمی بائی روڈ پر واقع کانگریس دفتر کے قریب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 کے پی سی سی کے ترجمان ایم لکشمنا نے کہا کہ ہم دستاویزی فلم ”انڈیا: دی مودی کوئسچن“ کی دو اقساط کی نقول کی نمائش کے ساتھ تیار تھے۔ مگر چوں کہ پولیس نے سپریم کورٹ میں اس فلم کے حق میں اور مخالفت میں کئی درخواستوں کے زیرسماعت ہونے کے حوالے سے اس کی اجازت نہیں دی ہم نے فلم کی نمائش کو ملتوی کردیا۔ ہم عنقریب اس کی نمائش کریں گے۔“