دیگر ممالک

نیوزی لینڈ میں آدھی رات کو لگنے والی آگ سے  متعدد  افراد ہلاک

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی راجدھانی ویلنگٹن میں رات کو ایک چار منزلہ ہاسٹل کی عمارت میں آگ گئی جس میں متعدد افراد ہلاک اور 30 ​​سےزائد لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی راجدھانی ویلنگٹن میں رات کو ایک چار منزلہ ہاسٹل کی عمارت میں آگ گئی جس میں متعدد افراد ہلاک اور 30 ​​سےزائد لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
خاتون بولر نے 21ویں صدی کا عیجب ریکارڈ بنا دیا
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب
ٹم ساوتھی نے دھونی کے چھکوں کا ریکارڈ توڑدیا

پولیس نے منگل کے روز یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وسطی ویلنگٹن کے ایڈیلیڈ روڈ پر واقع لوفرز لاج ہاسٹل میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً12.30 بجے آگ لگ گئی ۔ آگ بالائی منزل سے شروع ہوئی۔

پولیس کے ابتدائی جائزے کے مطابق فی الحال مرنے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا سکتی لیکن اندازہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 سے کم ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت سے مجموعی طور پر 52 افراد کو باہر نکالا گیا اور کم از کم پانچ کو چھت سے بچا یا گیا، تاہم دیگر کا پتہ نہیں چل سکا۔ پانچ افراد کو اسپتال بھیجا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عمارت میں تقریباً 90 افراد مقیم تھے اور لوگوں کو باہر نکالنے کے بعد بھی تقریباً 30 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

مارننگ نیوز پروگرام سے بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے کہا کہ مزید اموات ہو سکتی ہیں۔