دہلی

منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا

10جنوری کو دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل 20 جنوری تک بڑھادی تھی۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیہ کو جو مبینہ آبکاری اسکام کیس کے سلسلہ میں کڑے پہرہ والی تہاڑ جیل میں بند ہیں‘ آرتھوپیڈک علاج کے لئے حکومت ِ دہلی کے ایل این جے پی (لوک نائک جئے پرکاش نارائن) ہاسپٹل لے جایا گیا۔جیل ذرائع نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت منظور
سسوڈیہ کی 103 دن بعد علیل بیوی سے جیل میں ملاقات
بیٹے کی لاش حوالے نہ کرنے پر ماں کو تھپڑ مارنے کا صدمہ انگیز واقعہ
پنجاب کے چیف منسٹر کا زیڈ پلس سیکیوریٹی قبول کرنے سے انکار
منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع

جیل کے ڈاکٹر نے انہیں ایل این جے پی ریفر کیا۔ منگل کی صبح 10:30 بجے آس پاس انہیں ایل این جے پی لے جایا گیا۔

10جنوری کو دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل 20 جنوری تک بڑھادی تھی۔