کرکٹ کے میدان میں اولمپک میڈل جیتنے والوں کو اعزاز

ہفتہ کو وانکھیڑے کرکٹ گراؤنڈ میں آئی پی ایل کے آغاز سے قبل اولمپک تمغہ جیتنے والوں کا میلہ لگایا جائے گا۔ جیولین تھرو میں ملک کا گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کے بشمول تمام تمغہ جیتنے والوں کو یہاں مبارکباد دی جائے گی۔

ممبئی: ہفتہ کو وانکھیڑے کرکٹ گراؤنڈ میں آئی پی ایل کے آغاز سے قبل اولمپک تمغہ جیتنے والوں کا میلہ لگایا جائے گا۔ جیولین تھرو میں ملک کا گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کے بشمول تمام تمغہ جیتنے والوں کو یہاں مبارکباد دی جائے گی۔

گزشتہ سال اگست میں بی سی سی آئی نے ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والوں کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا تھا، لیکن شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ جب آئی پی ایل شروع ہونے والا ہے، اس وقت ان لیجنڈز کو عزت دینے سے بہتر کیا ہوسکتاہے۔

ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ وہ گولڈ میڈل جیتنے والے ملک کے پہلے ٹریک اینڈ فیلڈ اتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے اولمپک کی تاریخ میں ہندوستان کو دوسرا انفرادی گولڈ میڈل دلایا۔

اس کیلئے وہ ممبئی آرہے ہیں۔ سلور میڈلسٹ خاتون لفٹر میرا بائی چانو اور پہلوان روی دہیا کو 50-50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چانو پریکٹس میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گی۔

کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا، باکسر لولینا بورگوہائی اور بیاڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو 25-25 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کے علاوہ مردوں کی ہاکی ٹیم کے بیشتر ارکان بھی اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔ مردوں کی ہاکی ٹیم نے 41 سال بعد اپنا پہلا اولمپک تمغہ جیتا جسے 1.25 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button