کریٹ سومیا اور بیٹے کا ملک سے فرار ہونے کا امکان: سنجے راؤت

یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ باپ بیٹے کی جوڑی ممبئی اور مہاراشٹرا سے باہر ہے اور ”سیٹنگ“ میں مصروف ہیں تاکہ اس معاملہ میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے۔ شیوسینا لیڈر‘ سومیا باپ بیٹے پر جہاز کو بچانے کے نام جمع کردہ 57 کروڑ روپئے کے تغلب کا الزام عائد کیاہے۔

ممبئی:شیوسینا کے ایم پی سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور ان کا بیٹا نیل سومیا جنہوں نے طیارہ بردار جہاز وکرانت کو بچانے کی آڑ میں ”اسکام“ کیا ہے، ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، ان کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا جانا چاہئے۔

یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ باپ بیٹے کی جوڑی ممبئی اور مہاراشٹرا سے باہر ہے اور ”سیٹنگ“ میں مصروف ہیں تاکہ اس معاملہ میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے۔ شیوسینا لیڈر‘ سومیا باپ بیٹے پر جہاز کو بچانے کے نام جمع کردہ 57 کروڑ روپئے کے تغلب کا الزام عائد کیاہے۔

ممبئی پولیس نے گزشتہ ہفتہ سابق فوجی کی شکایت پر سومیا باپ بیٹے کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا تھا۔ تاہم بی جے پی لیڈرنے الزامات کی تردید کی۔ راؤ ت نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ رقم جمع کرنے والے دونوں ٹھگ مافیاؤں کے ماسٹر مائنڈ کہاں ہیں؟ بی جے پی نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان کیوں نہیں دیا؟ وہ کہاں چھپے ہیں؟ وہ کس ریاست میں ہیں؟ میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ وہ ممبئی اور مہاراشٹرا کے باہر ہیں۔

مجھے اندیشہ ہے کہ عبوری ضمانت کی ”سیٹنگ“ ہونے تک وہ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔ وہ کوشش کررہے ہیں مگر نہیں ہورہا ہے لہٰذا ان کے ناموں سے لُک آؤٹ نوٹس جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی اور سومیا کے پرانے مراسم ہیں اور اندیشہ ظاہر کیا کہ کہیں بی جے پی لیڈر بھی تو تاجر کے پاس فرار نہیں ہوگئے۔ راؤت نے الزام عائد کیا کہ فی الحال مافیا گینگ‘راج بھون کے ذریعہ سومیا کے حق میں پرانی تاریخ کے دستاویزات اور بوگس ثبوت تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button