کسان مورچہ کمیٹی کو مرکز کی نئی تجویز موصول

یہ پوچھنے پر کہ حکومت کی نئی تجویز میں کیا ہے‘ یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ ہمیں اس پر کچھ زیادہ کہنا نہیں ہے۔ ہم سمیکت کسان مورچہ کی میٹنگ میں اس معاملہ پر تبادلہ خیال تک آپ کو یعنی میڈیا کو کچھ بھی نہیں بتائیں گے۔

نئی دہلی: سمیکت کسان مورچہ(ایس کے ایم) نے کاشتکاروں کے زیرالتوا مطالبات پر حکومت سے بات چیت کے لئے جو 5 رکنی کمیٹی بنائی ہے اس نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ اسے مرکز سے نئی مسودہ تجویز موصول ہوئی ہے۔ اسے امید ہے کہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

کمیٹی نے حکومت کی تازہ تجویز پر تبادلہ خیال کے لئے قومی دارالحکومت میں میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کسان قائد یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ انہیں مرکز کی تازہ تجویز مل گئی ہے۔

آج 5 رکنی کمیٹی نے میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ کل کی میٹنگ کا تسلسل ہے۔ ہم نے حکومت سے چند سوالات کئے تھے۔ آج ہمیں نظرثانی شدہ مسودہ حکومت کی طرف سے موصول ہوا۔

ہم نے تازہ تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم اپنی بات سمیکت کسان مورچہ تک پہنچادیں گے۔ سمیکت کسان مورچہ کی منظوری مل جائے تو ہم آگے بڑھیں گے۔

یہ پوچھنے پر کہ حکومت کی نئی تجویز میں کیا ہے‘ یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ ہمیں اس پر کچھ زیادہ کہنا نہیں ہے۔ ہم سمیکت کسان مورچہ کی میٹنگ میں اس معاملہ پر تبادلہ خیال تک آپ کو یعنی میڈیا کو کچھ بھی نہیں بتائیں گے۔

کسان قائد شیوکمار ککا نے کہا کہ ہم پرامید ہیں‘ پیشرفت ہورہی ہے۔ سنگھو بارڈر پر ایس کے ایم کی میٹنگ میں حکومت کی نئی تجویز پر قطعی فیصلہ ہوگا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button