دہلی

حج فارم بھرنے کا عمل شروع

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں مقدس سفر حج کے خواہشمند عازمین کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اب تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر، حج منزل، ترکمان گیٹ پر تقریباً 100 حج فارم بھرے جاچکے ہیں۔

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے حج بیت اللہ 2024 کے لیے فارم بھرنے کے اعلان کے بعد سفر حج کے لئے فارم بھرنے کا عمل 4 دسمبر 2023 سے شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حج 2024 کے ایکشن پلان کو حکومت ہند کی منظوری
عازمین حج کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں مقدس سفر حج کے خواہشمند عازمین کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اب تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر، حج منزل، ترکمان گیٹ پر تقریباً 100 حج فارم بھرے جاچکے ہیں۔

اسی دوران آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیرپرسن کوثر جہاں نے حج فارم بھرنے کے لیے کمیٹی کے دفتر میں موجود درخواست دہندگان سے ملاقات کی۔

انہوں نے درخواست گزاروں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حج کرنے کے خواہشمند لوگوں کو اطلاعات فراہم کریں اور اگر کسی کو کسی قسم کی پریشانی یا دقت کا سامنا ہو تو وہ اس بارے میں اطلاعات فراہم کریں اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے رابطہ کریں۔

ان مسائل کو بروقت حل کرنے کی ہماری پوری کوشش ہوگی۔خیال رہے کہ حج بیت اللہ 2024 کے لیے آن لائن درخواست فارم بھرنے کی مدت 4 دسمبر 2023 سے 20 دسمبر 2023 تک مقرر کی گئی ہے۔