کشمیر میں انکاؤنٹر، 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بندوقوں کی لڑائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ آپریشن میں جموں وکشمیر پولیس کے ایک جوان کی بھی جان گئی۔


سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بندوقوں کی لڑائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ آپریشن میں جموں وکشمیر پولیس کے ایک جوان کی بھی جان گئی۔

تینوں دہشت گرد پاکستانی شہری بتائے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس نے اپنے انسپکٹر جنرل وجئے کمار کے حوالہ سے ٹویٹ کیا کہ 3پاکستانی دہشت گرد مارے گئے۔

جموں وکشمیر پولیس کے ایک جوان نے بھی دم توڑا۔ قابل اعتراض مواد بشمول اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی پختہ جانکاری ملنے پر سیکوریٹی فورسس نے علاقہ کو گھیر لیا تھا اور تلاشی مہم شروع کی تھی جس کے دوران انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button