تلنگانہ

خاتون نے اپنے ہی 2 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ ارونا نے پولیس سے کہا کہ اس نے بچوں کو نہیں پھینکا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کیا جس میں یہ منظر قید ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آئے ایک عجیب وغریب واقعہ میں ایک ماں نے اپنے بچوں بشمول 6ماہ کی نوزائیدہ کو بانسواڑہ ٹاون کے قریب واقع نہر میں پھینک دیا۔یہ واقعہ پیر کی شب پیش آیا۔

اگرچہ کہ وہاں موجود افراد نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو بچاتے ہوئے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ان بچوں کی شناخت 4سالہ یوراج اور 6ماہ کی اننیا کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ارونا نامی خاتون جس کے شوہر موہن کے ساتھ کشیدہ تعلقات تھے، نے پیر کی شب نہر میں اپنے بچوں کو پھینک دیا۔موہن جس کا تعلق مہاراشٹرکے اودگیر سے ہے، نے اپنی بیوی سے خواہش کی تھی کہ وہ اس کے آبائی مقام آئے تاہم خاتون اپنے دوبچوں کو ساتھ لے کرنہر پہنچی اور ان کو پھینک دیا۔

اسی دوران وہاں سے گذرنے والے افراد نے ان بچوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی تاہم ان بچوں کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ارونا نے پولیس سے کہا کہ اس نے بچوں کو نہیں پھینکا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کیا جس میں یہ منظر قید ہوگیا۔