کشمیر کے چند قائدین نرم علیحدگی پسندی میں ملوث : ڈی جی پی دلباغ سنگھ

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے چند سیاسی قائدین کے غیرذمہ دارانہ طرز عمل سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔ نعشوں پر سیاست کرنا اور ووٹ گننا سیاسی قائدین کا مشن ہوسکتا ہے ہمارا نہیں۔


جموں: جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ چند لوگ شاطرانہ انداز میں عسکریت پسندی کو تعاون فراہم کرتے ہوئے نرم علیحدگی پسندی میں ملوث ہورہے ہیں۔

انہوں نے حیدرپورہ آپریشن کو صاف و شفاف قرار دیتے ہوئے سیاسی قائدین سے پوچھا کہ وہ اپنے اعتراضات کی تائید میں تحقیقاتی ایجنسیوں کو ثبوت پیش کریں۔

واضح رہے کہ کشمیر کے سیاسی قائدین حیدرپورہ انکاؤنٹر کی تحقیقات پر معترض ہیں اور سیکورٹی فورسس کو دی جی رہی کلین چٹ پر سوال اٹھارہے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے ایسے قائدین سے اپنے اعتراضات کے حق میں دلائل پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے چند سیاسی قائدین کے غیرذمہ دارانہ طرز عمل سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔ نعشوں پر سیاست کرنا اور ووٹ گننا سیاسی قائدین کا مشن ہوسکتا ہے ہمارا نہیں۔

ہمیں ان اعتراضات سے یقینا تکلیف پہنچی، ایسے لوگ جو تحقیقات کا حصہ نہیں ہیں اور کچھ بھی نہیں جانتے وہ اعتراض جتارہے ہیں۔

دلباغ سنگھ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان سے حیدرپورہ انکاؤنٹر کے سلسلہ میں مقامی پولیس کی تحقیقات پر سیاسی قائدین کے بیانات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button