کمانڈوز سازشیوں کو ڈھونڈ کر ہلاک کردیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ

چیف منسٹرنے کہا”اگر دیش کے خلاف سازش کروگے توہمارے کمانڈو‘ تم کہیں بھی چھپوگے‘ ڈھونڈکے نکالیں گے اورکام تمام کردیں گے“۔

لکھنو: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج سہارنپورکے ضلع دیوبند میں انسداددہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) کے ٹریننگ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس ریاست میں جہاں انتخابات مقررہیں، یہ ان کی ایک بڑی پہل ہے۔ اس اقدام سے قوم پرستی پربھارتیہ جنتاپارٹی کی توجہ مزیداجاگر ہوئی ہے۔

یہ تربیتی مرکزدیوبندمیں قائم کیاجارہاہے جو مشہوردینی درسگاہ دارالعلوم کامرکز ہے۔ چیف منسٹرنے سہارنپور میں کہاکہ ایک طرف ٹیبلیٹ اوراسمارٹ فون ہوں گے جبکہ دوسری طرف سکیورٹی کویقینی بنانے اے ٹی ایس کمانڈوز ہوں گے۔

چیف منسٹرنے کہا”اگر دیش کے خلاف سازش کروگے توہمارے کمانڈو‘ تم کہیں بھی چھپوگے‘ ڈھونڈکے نکالیں گے اورکام تمام کردیں گے“۔

زائداز2ہزارمربع میٹرپرمحیط اے ٹی ایس سنٹرمیں تقریباً100 کمانڈوزکوتربیت دیئے جانے کی توقع ہے جوفرقہ وارانہ طورپرحساس مغربی اترپردیش میں کڑی نظررکھیں گے۔

اے ٹی ایس سنٹرمیں 15 آئی پی ایس عہدیدار بھی ہوں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت حکومت اترپردیش ریاست بھرمیں بشمول میرٹھ، بہرائچ، شراوستی اورگوتم بدھ نگرمیں ایسے اے ٹی ایس سنٹر قائم کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ اس علاقہ کی سکیورٹی اورعوام میں قوم پرستی کے احساس کومضبوط بنانے کیلئے یہ ایک اہم پراجکٹ ہے۔ یہ اس ضلع میں دوسرا کلیدی پراجکٹ ہوگا۔

ایک ماہ پہلے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے یہاں ماں شکمبھری دیوی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔2017کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے سہارنپورسے 7نشستوں پر الیکشن جیتاتھاجن میں دیوبند‘ گنگوہ، رام پورمنی ہرن(ایس سی) اورناکورنشستیں بھی شامل تھیں۔

کانگریس نے سہارنپور(دیہات) اوربیہات سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سماج وادی پارٹی نے سہارنپور(سٹی) نشست پر قبضہ کرلیاتھا۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button