کوئلہ کی کان سے 3 افراد کی نعشیں دستیاب

حیدرآباد: ضلع پداپلی میں سنگارینی کالریز کمپنی کی ایک کان میں پھنسے 3افراد مردہ پائے گئے۔ دو دن قبل اس کان کی چھت کا ایک حصہ مہندم ہونے کے بعد جملہ7 افراد پھنس گئے جن میں 2افراد کو ملبہ سے باہر نکال لیا گیا تھا-

مگر آج اس کا ن میں پھنسے بابقی3 افراد مردہ حالت میں دستیاب ہوئے۔ کمپنی نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔ جن 3 افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں ان میں دو عہدیدار اور کنٹراکٹ ورکر شامل ہے۔ ان تینوں کی نعشوں کو منگل کے رؤز رات دیر گئے ملبہ سے نکالا گیا۔

سنگا رینی کالریز لمیٹڈ کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پیر سے بچاؤ کام جاری تھے تب سے بچاؤ ٹیمیں، ملبہ کو ہٹا رہی تھیں۔ رام گنڈم میں ایک زیر زمین کان کی چھت کا ایک حصہ پیر کے روز2بجے دن کے قریب منہدم ہوگیا تھا۔

اس حادثہ میں 4 افراد پھنس گئے تھے تاہم4افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

Back to top button