کوئی روسی صدر پوٹین کوقتل کردے تویہ دنیا کیلئے بڑی خدمت ہوگی:امریکی سینیٹرلنزے گراہم

اگرکوئی روسی شہری صدرپوٹین کوقتل کردے تو یہ اس کی اپنے ملک اوردنیا کے لئے بڑی خدمت ہوگی۔سینیٹر لنزے گراہم نے روم کے حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کے حوالے سے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس ہے؟سینیٹرلنزے گراہم کوروسی صدر سے متعلق بیان پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔

 واشنگٹن: امریکی سینیٹرلنزے گراہم کا کہنا ہے کہ اگرکوئی روسی صدرپوٹین کوقتل کردے تویہ روس اوردنیا کے لئے بہت بڑی خدمت ہوگی۔امریکہ کی ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرلنزے گراہم  کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جوکچھ ہورہا اس کوختم کرنے کی ایک ہی صورت ہے کہ کوئی صدرپوٹین کوقتل کردے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی روسی شہری صدرپوٹین کوقتل کردے تو یہ اس کی اپنے ملک اوردنیا کے لئے بڑی خدمت ہوگی۔سینیٹر لنزے گراہم نے روم کے حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کے حوالے سے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس ہے؟سینیٹرلنزے گراہم کوروسی صدر سے متعلق بیان پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button