کونارک اکسپریس کو ڈورناکل پر روک دیا گیا

کونارک اکسپریس کوپیر کے روزجس کی اے سی بوگیوں میں سے ایک بوگی میں دھواں نکلتادکھائی دینے کے بعد تلنگانہ کے ڈورناکل جنکشن پرروک دیاگیا۔

حیدرآباد: کونارک اکسپریس کوپیر کے روزجس کی اے سی بوگیوں میں سے ایک بوگی میں دھواں نکلتادکھائی دینے کے بعد تلنگانہ کے ڈورناکل جنکشن پرروک دیاگیا۔

اس ٹرین کو جوممبئی سے بھوبنیشور جارہی تھی‘ضلع محبوب آبادکے ڈورناکل جنکشن پر مختصر وقت کے لئے اس وقت روک دیا جبکہ اے سی کے ایک کوچ کے مسافرین نے دھویں کو دیکھنے کے بعد الارم کھینچ دیا۔

ریلوے حکام نے فوری ٹرین کو روک دیا۔کوچ کوفوری ٹرین سے علحدہ کردیا گیا اور اس کوچ کے مسافرین کودوسری بوگیوں میں جگہ فراہم کی گئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تھوڑی دیربعد ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی اور مسافرین کوکسی قسم کی تکلیف پیش نہیں آئی۔فنی ماہرین کوچ کامعائنہ کررہے ہیں۔ عہدیدار دھواں نکلنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button