کونڈا ویشویشور ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت؟

کونڈا ویشویشور ریڈی، تلنگانہ کے جہد کار وسابق ڈپٹی چیف منسٹر کے وی رنگاریڈی کے پوترے ہیں جنہوں نے 16 ویں لوک سبھا میں ٹی آر ایس ٹکٹ پر حلقہ چیوڑلہ سے نمائندگی کی تھی۔

حیدرآباد: چیوڑلہ کے سابق رکن پارلیمنٹ کو نڈا ویشویشور ریڈی، بتایا جاتا ہے کہ یکم جولائی کو بھگوا جماعت بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ ریڈی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بھگوا پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کونڈا ویشویشور ریڈی، تلنگانہ کے جہد کار وسابق ڈپٹی چیف منسٹر کے وی رنگاریڈی کے پوترے ہیں جنہوں نے 16 ویں لوک سبھا میں ٹی آر ایس ٹکٹ پر حلقہ چیوڑلہ سے نمائندگی کی تھی۔ وہ ہندوستان کے واحد ایم پی ہیں جنہوں نے رکن پارلیمنٹ کے طور پر فرائض انجام دیتے ہوئے امریکی  پیٹنٹ حاصل کیا تھا۔2014 اور2018 کے انتخابات میں داخل کردہ حلف نامہ کی اساس پر وہ امیر ترین سیاست داں تھے۔

 ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی دعوت پر کونڈا ویشویشور ریڈی2013 میں ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے۔ 2018 میں ٹی آ رایس کو خیر آباد کہتے ہوئے انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ایک سا ل بعدانہوں نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ، اپولو ہاسپٹل کے بانی سی پرتاپ ریڈی کی بیٹی سنگیتا ریڈی کے شوہر ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button