امریکہ و کینیڈا

کیا یہ ژراف ہے؟ امریکہ میں نایاب جانور کی پیدائش (ویڈیو)

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں ایک ایسا ژراف پیدا ہوا ہے جس کے جسم پر مخصوص کوئی نشان نہیں ہے اور وہ پورے بھورے رنگ کا ہے۔

امریکہ: امریکہ میں پیدا ہونے والے نایاب ژراف کو دیکھنے والوں کے ذہن سے اس کی پرانی تصویر کو دھندلا کردیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں ایک ایسا ژراف پیدا ہوا ہے جس کے جسم پر مخصوص کوئی نشان نہیں ہے اور وہ پورے بھورے رنگ کا ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ ژراف کا بچہ 31 جولائی کو پیدا ہوا تھا اور عجیب و غریب بات یہ بھی ہے کہ اس کی گردن غیر معمولی طور پر لمبی بھی نہیں ہے۔

چڑیا گھر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ژراف 6 فٹ لمبا ہے اور اب اپنی ماں اور چڑیا گھر کے عملے کی نگرانی میں ہے۔