کون کہتا ہے کہ لوک سبھا کام کی پرکشش جگہ نہیں ۔ ششی تھرور کا ٹویٹ

مصنف ششی تھرو نے پیر کو ٹوئٹ پر اپنے ایک پوسٹ سے ایسے افراد کو لاجواب کرنے کی کوشش کی جو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو پرکشش جگہ نہیں مانتے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ کون کہتا ہے کہ لوک سبھا کام کاج کے لئے پرکشش جگہ نہیں ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مصنف ششی تھرو نے پیر کو ٹوئٹ پر اپنے ایک پوسٹ سے ایسے افراد کو لاجواب کرنے کی کوشش کی جو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو پرکشش جگہ نہیں مانتے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ کون کہتا ہے کہ لوک سبھا کام کاج کے لئے پرکشش جگہ نہیں ہے۔

کیرالا کے تھرواننت پورم لوک سبھا سیٹ کے نمائندہ تھرور نے اس ٹوئٹ میں چھ خاتون اراکین پارلیمان کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور لکھا اپنی چھ ساتھی اراکین پارلیمان کے ساتھ آ ج صبح۔ اس تصویر میں تھرور سپریہ سولے، پرنیت کور، تمی جاچی، ممی چکرورتی، نصرت جہاں اور جیوتی منی کے درمیان نظر آرہے ہیں۔

تھرور نے لکھا یہ سیلفی اچھے موڈ میں لی گئی اور اس کی پہل خواتین اراکین پارلیمان نے ہی کی۔ انہوں نے ہی مجھے اسے ٹوئٹ کرنے کے لئے کہا۔ انڈین فورن سروس (آئی ایف ایس) سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سیاست میں آئے تھرور نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہوا ہے لیکن مجھے اس پہل میں جوڑے جانے سے خوشی ہے جو کام کرنے کی جگہ پر دوستی کو پیش کرتی ہے۔ انہوں نے لکھا یہ صرف اسی لئے ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button