کوویاکسن ٹیکہ کو محفوظ رکھنے کی مدت میں توسیع

حیدرآباد کی ٹیکہ ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ آرگنائزیشن نے کو ویاکسن ٹیکہ کو محفوظ رکھنے کی مدت (مینوفیکچرنگ کی تاریخ سے) میں 12ماہ تک توسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد: سنٹرل ڈرگس اسٹانڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) جو ہندوستان میں ڈرگس پر نظر رکھنے کا ادارہ ہے، نے دیسی ساختہ کووڈ19ویکسین”کو ویاکسن“ کو محفوظ رکھنے کی مدت میں 9ماہ سے 12ماہ تک توسیع کرنے کی توثیق کی ہے۔

حیدرآباد کی ٹیکہ ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ آرگنائزیشن نے کو ویاکسن ٹیکہ کو محفوظ رکھنے کی مدت (مینوفیکچرنگ کی تاریخ سے) میں 12ماہ تک توسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اڈیشنل اسٹابلیٹی ڈاٹا کی دستیابی کی بنیاد پر کوویاکسن کو محفوظ (شیلف لائف) رکھنے کی مدد میں توسیع کی گئی ہے۔ سنٹرل ڈرگس اسٹانڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن میں ڈاٹا داخل کیاگیا تھا۔

ابتدا میں کوویاکسن ٹیکہ کو محفوظ رکھنے کے اندرون 6ماہ، اسکو فروخت یا تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اور اس ویکسین کو 2سے8 ڈگری سلسیس درجہ حرارت میں محفوظ رکھنا پڑتا ہے۔بعدازاں اپ ڈیٹ ڈاٹا کے ادخال کے بعد سی ڈی ایس سی او نے ویکسین کو محفوظ رکھنے کی مدت میں توسیع کی تھی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button